کراچی(نیوزڈیسک) بی بی سی نے اپنے 2015ءکے 100 خواتین سیزن کیلئے دنیا بھر سے زندگی کے تمام شعبوں اور عمر کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایسی خواتین کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے دیگر خواتین کو کچھ کرنے کی تحریک دی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ممبئی میں لوگیتا لمائے نے گفتگو کی ہے۔ اسٹارثانیہ مرزا کھیل کے شعبے میں برصغیر میں آئیکون کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں لیکن ان کی آئیڈیل ان کی والدہ ہیں جبکہ ٹینس کی دنیا میں اسٹیفی گراف ان کی تحریک ہیں۔ انہوں نے بتایا جب میں بڑی ہورہی تھی تو مجھ سے اسٹیفی گراف کے بہت اثرات مرتب ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے والدین ان کے لئے بڑے محرک رہے ہیں خصوصاً ان کی والدہ۔ انہوں نے بتایا کہ چھ سال کی عمر میں میری والدہ مجھے ٹینس کھیلنے لے گئیں۔ جب وہاں میری عمر پر بات کی گئی کہ یہ تو ابھی بہت چھوٹی ہے تو وہاں کی انتظامیہ سے میری والدہ ایک طرح سے لڑ پڑیں کہ آپ کو اسے رکھنا ہے تو رکھیں ورنہ میں کہیں اور انتظام کروں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کے اس ملک میں 23 سال قبل کسی ماں کی جانب سے یہ قدم انوکھا اور کسی عجوبے سے کم نہیں تھا اور وہ بھی کسی لڑکی کو ایسے کھیل میں ڈالنے کے لئے جس کا رواج عام نہیں تھا۔ کیا انہیں لڑکی ہونے کے ناطے کسی قسم کی عدم رواداری کا شکار ہونا پڑا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے سابقہ نہیں پڑا لیکن یہ دنیا مردوں کی ہے اور اس میں کسی بھی جگہ خواتین کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ رولر اسیکٹس بھی کرتی تھیں۔ عام بچی کی طرح نہیں۔ پڑھائی بھی کرتی تھیں لیکن ٹینس میں اچھی تھیں تو انہوں نے اس پر زیادہ زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میں آٹھ سال کی تھی تو میں نے ایک 16 سال کی لڑکی کو ہرایا تھا اور یہ بڑی حوصلہ افزا بات تھی۔ مجھے اس لڑکی کا رونا آج بھی یاد ہے کہ وہ خود سے آدھی عمر کی لڑکی سے ہار گئی تھی۔ اسٹارڈم کا احساس کب ہوا؟ اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ جب وہ جونیئر ومبلڈن جیت کر آئیں تو ان کے لئے ایئرپورٹ پر لوگ آئے تھے اور ان کے لئے اوپن اسٹیڈیم میں پروگرام کیا گیا تھا تمام لوگ مبارکباد دے رہے تھے۔ فون کی گھنٹی رکنے کا نام نہیں لیتی تھی۔ ہر اخبار میں تصاویر تھیں‘ اشتہار تھے‘ پروگرام تھے اور میں اس وقت صرف 15 یا 16 سال کی تھی۔ اچھا بھی لگتا تھا لیکن اسے سنبھالنا نہیں آتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب جونیئر سے سینئر گریڈ میں پہنچی تو پھر بڑی تبدیلیاں آئیں۔ مقابلہ سخت ہوا‘ تنقید ہوئی۔ بہت غصہ بھی آیا لیکن ایسا ہوتا ہے۔ لباس پر تنازعہ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پریشان نہیں ہوتی تھیں کیونکہ ان کے پاس سکیورٹی تھی اور وہ اس چیز کو پہلے بھی دیکھ چکی تھیں۔ جب لوگ کہتے تھے لڑکی ہوکر کھیل رہی ہے‘ کالی ہوجائے گی وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پرانی ہوچکی ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔ خواتین اور مرد کے درمیان امتیاز پر انہوں نے کہا کہ فطری ہے اور ہر جگہ ہے جب کوئی خاتون کچھ کرنے کی ٹھان لیتی ہے تو اسے مفرور اور باغی کہتے ہیں لیکن جب مرد ویسا کرتا ہے تو اس کی پذیرائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹین ایجز کے طور پر انہیں پہلے جو چیزیں پریشان کرتی تھیں اب نہیں کرتیں۔ اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے ساتھ میڈیا بھی میچور ہوا ہے ورنہ پہلے ایسے سوال کئے جاتے تھے۔ بچے کب ہوں گے ارے بھئی ابھی تو ہمارا کھیل ختم ہوا ہے اور دوسرے دن مجھ سے یہ سوال کیا جارہا ‘ کیا ہے یہ میں اپنے بیڈروم کی باتیں کیوں بتاﺅں اور انہیں پوچھنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا۔ پاکستانی کھلاڑی سے شادی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمیں محبت ہوگئی تھی۔
ثانیہ مرزانے شعیب ملک کے بارے میں نیاانکشاف کردیا،جانئے کون سا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
نوبیل امن انعام 2026، ٹرمپ کا نام بھی ممکنہ طور پر نامزدگیوں میں شامل



















































