پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20؛ پاکستانی ٹیم کو انتہا پسندوں سے دور رکھنے کا فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھارتی بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو انتہا پسندوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا، گرین شرٹس کے مقابلے ممبئی میں نہیں رکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ورلڈ ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی مینجمنٹ اور ا?رگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خاص طور پر پاکستان ٹیم کے مقابلوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں نے جب مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستان سے کھلی نفرت پر سوال کیا تو بی سی سی ا?ئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایسی چیزوں کا حل نکالا جارہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کن رکاوٹوں کا سامنا ہے اورکون سی ٹیم کس وینیو پر نہیں کھیل سکتی، اسی لیے اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ہر سائیڈ کیلیے موزوں وینیوز کا انتخاب کرسکیں۔ چدمبرم اسٹیڈیم چنئی کے بارے میں انھوں نے کہاکہ اسے ورلڈ ایونٹ کے میزبان وینیوز کی فہرست سے فی الحال خارج نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کو ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ وہ چنئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تنازع حل کرتے ہوئے سیل شدہ تین اسٹینڈز کو کلیئر کرائے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
بورڈ سیکریٹری نے کہا کہ چنئی کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہاں سری لنکا کی ٹیم نہیں کھیل سکتی، 3 اسٹینڈز مکمل بھی نہیں ہیں مگر اس کے ساتھ آپ بھارتی شائقین کو کھیل سے دور بھی نہیں رکھ سکتے، ہم تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ہی وینیوز کا حتمی فیصلہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام تفصیل آئی سی سی کو بھجوا دی ہیں، اس کی منظوری کے بعد شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایونٹ کا ا?غاز ا?ئندہ برس 11 مارچ کو ہونا ہے جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…