شارجہ:(نیوزڈیسک) پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کر دیا۔
مصباح کا کہنا تھا “میں کوشش کررہاتھا کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لوں لیکن اب میں نے اسے موخر کر دیا.میں ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہا تھا کیونکہ ہماری اگلی سیریز کے لیے لمبا وقفہ ہے”۔پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف آئندہ سال جولائی میں ہوگی.واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڑنے بھی مصبا ح الحق سے فی الحال ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کرنے کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کو رواں سیریز میں انگلینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان آخری میچ جیت لیتا ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلے گا۔رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح کا مزید کہناتھا کہ “ہرکوئی چاہتا ہے کہ احترام سے کھیل سے کنارہ کش ہوں نہ کہ اسے زبردستی نکالاجائے”۔
مصباح کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں