ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3سے 4ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے عین مطابق ہے، جبکہ اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق پیشگی الرٹس بھی پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔الرٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال شامل ہیں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جن میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا خدشہ بھی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، پاراچنار، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، چترال، سوات، کوہستان، مظفرآباد، وادی نیلم، باغ اور راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، سیلابی پانی اور کمزور پل عبور نہ کرنے، گلیشیائی جھیلوں اور خطرناک ڈھلوانوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔مزید برآں، خراب موسم کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے، سڑکوں کے پھسلن کا شکار ہونے، کمزور تعمیرات کو نقصان اور ٹریفک کی عارضی بندش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو بروقت معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…