لندن (نیوز ڈیسک) آل انگلینڈ کلب آنے والے شائقین کی بے چینی اپنے عروج پر ہے۔ اس کی وجہ آج یہاں کے سینٹر کورٹ پر ہونے والا اہم میچ ہے جس میں ایک حریف کی جیت یقینی دکھائی دیتی ہے تو دوسری جانب موجود حریف سیمی فائنل میں اپ سیٹ کے بعد اب فائنل میں اپ سیٹ کرنے کیلئے پر عزم دکھائی دیتا ہے۔ یہ میچ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور گاربین مگروزا کے بیچ ہوگا۔ گاربین سیمی فائنل میں اگنیسکا رڈوانسکا کو شکست دے کے آئی ہیں اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سرینا کیخلاف بھی اپ سیٹ کریں گی۔ بظاہر یہ ناممکن دکھائی دیتا ہے تاہم اگر ایسا ہوا تو سرینا کو شراپوا کیخلاف کھیلا گیا ومبلڈن ضرور یاد آئے گا جس میں سرینا جیسی طاقت ور حریف کو 17سالہ روسی نازک سی حسینہ نے ہرا دیا تھا۔ زمینی حقائق کے مطابق سرینا اس میچ کیلئے فیورٹ ہیں۔ کامیابی کی صورت میں وہ چھٹا ومبلڈن ٹائٹل جبکہ مجموعی طور پر21واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کریں گی۔ یہی نہیں بلکہ اس صورت میں سرینا مسلسل چار گرینڈ سلام ٹرافیز اپنے نام کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے لیں گی۔ اس سے قبل انہوں نے2002-03میں بھی یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ ادھر ان کی حریف مگروزا جن کی بدولت انیس برس بعد کسی بھی سپینش پلیئر کو ومبلڈن فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل ہوا ہے، کہتی ہیں کہ سرینا ماضی میں بھی ان کیخلاف مشکلات پیدا کرتی رہی ہیں اس لئے ان کے خیال میں اس میچ کیلئے بھی سرینا کسی قسم کے دباﺅ میں ہوں گی