نیو یارک(نیوز دیسک)ویمن ورلڈ کپ فٹبال ایونٹ جیتنے والی امریکی ٹیم جب نیویارک پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا،نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو نے خواتین کھلاڑیوں کو ہیرو قرار دیا، نیویارک سٹی میںجہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹبال جمع ہو ئے اور اپنی ویمن فٹبال ٹیم کو خوش ا?مدید کہاجنہوں نے امریکا کو ورلڈ کپ ٹرافی دلائی۔بالکونی میں موجود امریکی فٹبال ٹیم فینزکو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہی اور اپنے شاندار استقبال کو انجوائے کرتی رہیں۔نیویارک مئیرکی جانب سے دئے گئے استقبالیہ میں سب ہی شریک ہوئے ،اس موقع پر مئیر بل ڈی بلاسیو نے امریکی خواتین ٹیم کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فائنل کو 27 ملین لوگوں نے دیکھا جو ایک ریکارڈ ہے،ویمن ٹیم نے تاریخی کھیل کا مظاہرہ کیا،یہ ہم سب کےلئے قابل فخر بات ہے ،ایونٹ میں گولڈن بال حاصل کرنے والی کارلی لوئڈ نے کہا جیت ، کوچز اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھی،ہم سب نے اچھا کھیلا ،جیت پر بے حد خوشی ہے۔