زیورخ (نیوز ڈیسک) کوپا امریکہ فٹبال کلب فائنل میں شکست پر ارجنٹائنی ٹیم اگرچہ مایوسی کا شکار ہے تاہم یہ خبر اس کا دکھ کسی حد تک کم کرسکتی ہے جس کے مطابق ارجنٹائنی ٹیم سات برس میں پہلی بار عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ اس سے قبل عالمی چیمپئن جرمنی اس پوزیشن پر تھا جبکہ ارجنٹائن کی پوزیشن تیسری تھی جبکہ بیلجیئم دوسری پوزیشن پر تھا۔ ارجنٹائن کو گزشتہ برس ورلڈ کپ فائنل میں بھی جرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور اب دوسرے اہم ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ایک بار پھر ناکامی نے ٹیم کو مایوس اور ارجنٹائنی فٹبال شائقین کو برہم کردیا ہے۔ جنوبی امریکی چیمپئن کا اعزاز پانے والے چلی نے آٹھ درجے ترقی کی اور 11ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ انگلینڈ کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی۔ انگلش ٹیم 6درجے بہتری کے ساتھ نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ برازیل اور پرتگال کی پوزیشنز متاثر ہوئیں دونوںایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی اور ساتویں پوزیشن پرآگئے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں