ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پالی کیلے ٹیسٹ میں شکست کا ملبہ سنگاکارا پر، بلے باز تنقید کی زد میں

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پالی کیلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے سری لنکنز کیخلاف فتح کے ذریعے ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی حریف سری لنکن ٹیم میں واحد فرق سینیئر بلے باز کمارا سنگاکارا کی غیر موجودگی تھی۔ سنگاکارااب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے قریب ہیں اور انہوں نے متبادل ذرائع سے آمدنی کے حصول کے چکر میں کاو¿نٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر بنانے کیلئے ہاتھ پاو¿ں مارنا شروع کررکھے ہیں۔ پالی کیلے ٹیسٹ میں عدم شرکت کی بھی بڑی وجہ یہی تھی کہ سنگاکارا کاو¿نٹی ٹیم کو جوائن کرنا چاہتے تھے۔سنگاکارا کا یہ فیصلہ سری لنکن بورڈ نے تو قبول کرلیا تاہم کرکٹ کے سینیئرز کو ان کا یہ فیصلہ ہضم نہیں ہورہا ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کہتے ہیں کہ کمارا سنگاکارا دولت کی خاطر کاو¿نٹی کھیلنا چاہتے ہیں تاہم انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ملکی وقار دولت سے بڑھ کے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا سے کہتا کہ وہ قومی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ذاتی فائدے کو ترجیح دینا چاہتا ہے تو کرکٹ بورڈ اسے کہتا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنا چھوڑ دے اور جاکے پتنگ بازی کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…