ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کا عالمی مقابلوں میں نفاذ

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی کا نیا کوڈ آف کنڈکٹ عالمی کرکٹ میں نافذ العمل ہوگیا، نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت امپائرز کو زیادہ اختیارات مل گئے، نان اسٹرائیک اینڈ پر ٹہلنے والے بیٹسمینوں کی بھی اب خیر نہیں ہوگی، شاٹ کھیلنے سے پہلے ہی وکٹ کیپر اور فیلڈرز کو اپنی جگہ چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نئے ترمیم شدہ کوڈ آف کنڈکٹ کا عالمی سطح پر نفاذ ہوگیا، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی گئی تھیں ان کا بھی اطلاق ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش و جنوبی افریقہ اور زمبابوے و بھارت کے درمیان جمعے سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز نئی کنڈیشنز کے تحت کھیلی جائینگی، اس میں بیٹنگ پاور پلے نہیں ہوگا جبکہ آخری دس اوورز میں 5 فیلڈرز کو سرکل سے باہر تعینات کرنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ون ڈے میں اگر دوسری ٹیم بیٹنگ کررہی ہو اور میچ اپنے اختتام پر دکھائی دینے لگے، اتنے میں وقفے کا وقت آ جائے تو پھر کسی بھی سائیڈ کا کپتان امپائر سے بریک کو آگے بڑھانے کی درخواست کر سکتا ہے، اس پر کھیل 15 منٹ یا کم سے کم 4 اوورز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اگر بریک لے لی مگر میچ اختتام کے قریب ہے تو پھر ریفری وقفے کا وقت کم کرسکتا ہے۔ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ہر قسم کی نو بال پر فری ہٹ دی گئی ہے، اگر یہ بہت زیادہ فیلڈرز سرکل سے باہر ہونے پر دی گئی تو پھر فری ہٹ سے قبل فیلڈ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 تینوں فارمیٹ میں اب فیلڈرز اور وکٹ کیپر کو بیٹسمین کے شاٹ کھیلنے سے پہلے اپنی جگہ چھوڑنے کی اجازت دیدی گئی مگر وہ صرف بیٹسمین کے کھیلنے کا انداز دیکھ کر اپنی جگہ چھوڑ سکتے ہیں۔
تینوں ہی فارمیٹ میں بولر کو اجازت دے دی گئی کہ اگر وہ نان اسٹرائیک پر موجود بیٹسمین کو کریز سے باہر دیکھتے ہیں تو پھرگیند کیلئے اپنا بازو گھمانے سے پہلے بھی انھیں رن آوٹ کرسکتے ہیں۔امپائرز کو اختیار دیا گیا کہ وہ ایک اوور میں مقررہ تعداد سے زیادہ باونسرز کرنے، کمر سے اوپر فل ٹاس کرنے اور پچ کے ڈینجر ایریا میں دوڑنے والے بولر کیخلاف فوری رپورٹ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی میچ میں اسپائیڈر کیم استعمال ہورہا ہے تو امپائر یہ دیکھنے کیلئے گیند نے کیم یا اس سے منسلک تار کو چھوا یا نہیں تھرڈ امپائر کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…