بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایشز ٹیسٹ؛ آسٹریلیا انگلش گھیرا توڑنے کے لیے کوشاں

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(نیوز ڈیسک) پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے انگلش گھیرا توڑنے کی کوشش جاری ہے، دوسرے دن کے اختتام تک 264 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 166رنز درکار ہیں، کرس روجرز نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔آسٹریلوی اوپنرز کرس روجرز اورڈیوڈ وارنر نے قدرے سلو وکٹ پر احتیاط سے کھیلنا چاہا مگر یہ جوڑی 52 رنز کی شراکت کے بعد ٹوٹ گئی، وارنر (17)اینڈرسن کی گیند پر کک کا کیچ بنے، روجرز نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ اسکور کو 129 تک پہنچایا، اسمتھ نے 33 کے انفرادی اسکور پر گیند کو لیگ سائیڈ پر اسٹمپ کی جانب جاتا دیکھ کر بیٹ اور پیڈ کا استعمال کرنا چاہا مگر بیٹ سے لگ کر اچھلنے والی گیند کو کک نے ڈائیو لگا کر تھام لیا۔روجرز کو سنچری سے صرف پانچ رنز کی دوری پر بدقسمتی نے آ گھیرا، مارک ووڈ کی شارٹ گیند بیٹ کے اوپری کنارے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر جوز بٹلر کے گلوز میں سما گئی۔ کپتان کلارک کا 38 رنز پر معین نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا، ووگس 31 رنز پر بین اسٹوکس کی گیند پر اینڈرسن کا کیچ بنے۔جب دوسرے دن کھیل کا اختتام ہوا تو آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 264 رنز بنالیے تھے، واٹسن 29 اور لیون 6پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ قبل ازیں 343 رنز 7 وکٹ سے دوسرے دن کھیل کا آغاز کرنے والی انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 430 پر آو¿ٹ ہوگئی۔براڈ 18 رنز بناکر لیون کا شکار بنے،کیچ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے تھاما، معین علی نے مچل اسٹارک کی وکٹ بننے سے قبل 77 رنز بنائے، واٹسن اپنے چہرے کے سامنے ان کا دونوں ہاتھوں سے کیچ تھام کر پیچھے گر پڑے، ا?خری کھلاڑی اینڈرسن صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ اسٹارک کے نام رہی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 5 وکٹیں لیں، ہیزل ووڈ اپنے تین شکاروں میں مزید اضافہ نہیں کرپائے، ناتھن لیون نے2کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…