کارڈف ٹیسٹ،آسڑیلوی بیٹسمینوں کی پراعتماد بیٹنگ

10  جولائی  2015

کارڈف (نیوزڈیسک)کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لیے۔جمعرات کی شام جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر شین واٹسن اور نیتھن لیون موجود تھے اور آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی مزید 166 رنز درکار ہیں۔کھیل کے دوسرے دن آو¿ٹ ہونے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جو 17 رنز بنانے کے بعد جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ ہوئے۔ان کی جگہ آنے والے سٹیون سمتھ 33 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر الیسٹر کک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔دوسرے آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز پانچ رنز کی کمی سے پانچویں ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اور وڈز کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے پہلے وارنر کے ساتھ مل کر 52 رنز اور پھر کلارک کے ساتھ 51 رنز کی شراکت قائم کی۔معین علی نے اپنی ہی گیند پر مائیکل کلارک کو کیچ آو¿ٹ کر کے انگلش ٹیم کو چوتھی کامیابی دلوائی تو مہمان ٹیم کا سکور 207 رنز تھا۔ کلارک 38 رنز بنا سکے۔ایڈم ووگز آو¿ٹ ہونے والے پانچویںآسٹریلوی بلے باز تھے جو 31 رنز بنانے کے بعد بین سٹوکس کی اس اننگز میں پہلی وکٹ بنے۔معین علی نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 430 رنز کے مجموعے تک پہنچے میں مدد دیاس سے قبل انگلش ٹیم دوسرے دن ابتدائی سیشن میں اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔دوسرے دن انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور سٹوارٹ براڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو اس کی بقیہ تین وکٹیں سکور میں87 رنز کے اضافے کے بعد گریں۔معین علی نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم اس اچھے مجموعے تک پہنچے میں مدد دی۔
انھوں نے براڈ کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم کی جو خود 18 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل سٹارک پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہے جبکہ ہیزل وڈ نے تین اور سپنر لیون نے دو وکٹیں لیں۔انگلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا مگر اس کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ صرف 43 رنز کے مجموعی سکور پر ہی انگلینڈ کے تین کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے تھے۔تاہم بعد میں جو روٹ کی سنچری اورگیری بیلنس اور بین سٹوکس کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوئی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…