یاسر شاہ سعید اجمل سے 6قدم آگے

9  جولائی  2015

دبئی(نیوزڈیسک) یاسر شاہ سعید اجمل سے 6قدم آگے،یاسر شاہ نے دنیا کے ٹاپ بولرز کی ساکھ خطرے میں ڈال دی، پلک جھپکتے ہی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر جا پہنچے جبکہ اس سے قبل دنیا بھر کے بیٹسمینوں کو خوفزدہ کرنے والے باﺅلر سعید اجمل اب گیارہویں نمبر پر ہیں۔، ڈیل اسٹین، جیمز اینڈرسن اور ٹرینٹ بولٹ جیسے نامی گرامی بولرز کو اپنی پوزیشنز کے لالے پڑگئے، مچل جونسن، اسٹورٹ براڈاور ورنون فلینڈر سب پاکستانی لیگ اسپنر کے سامنے پانی بھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یاسر شاہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں جادوگری کا سلسلہ برقرار اور اس کا براہ راست فائدہ انھیں بولرز رینکنگ میں مل رہا ہے۔ سری لنکا سے تیسرے ٹیسٹ میں انھوں نے 158 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں جس کی بدولت مزید چار درجے ترقی نے کیریئر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچادیا، انھوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آغاز رینکنگ میں 20 ویں نمبر پر سے کیا اور تین میچز میں 24 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر 16 درجے ترقی پائی۔اب ان کے آگے فہرست میں ڈیل اسٹین، جیمز اینڈرسن اور ٹرینٹ بولٹ رہ گئے ہیں،انھوں نے مچل جونسن، اسٹورٹ براڈ، ورنون فلینڈر، رنگانا ہیراتھ سب کو انھوں نے پیچھے چھوڑ دیا۔ راحت علی بھی 6 درجے ترقی پاکر 41 اور عمر ان خان 19 درجے بہتری کے ساتھ 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، یہ دونوں بولرز کی فی الحال کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے۔ بیٹسمینوں میں یونس خان2 درجے بہتری کے بعد اب چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،انھوں نے تیسرے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 171 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردارادا کیا۔ان کے ساتھ اس اننگز میں 217 رنز کی شراکت بنانے والے شان مسعود بھی 27 درجے ترقی پاکر 88 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 78 رنز ناٹ آو ¿ٹ بنائے، اس طرح وہ بھی کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 20 میں شامل ہوئے ، چار درجے ترقی پاکر وہ اب 17 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ مصباح الحق 14 ویں درجے پر برقرار ہیں، اظہر علی کو 5 درجے خسارے نے 17ویں نمبر پر سرفراز کے پاس پہنچا دیا،2درجے تنزلی سے اسد شفیق 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…