لاہور(نیوز دیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کی ہاکی ورلڈ لیگ میں ناقص کارکردگی اور اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شریف کی ہدایت پر یہ کمیٹی قائم کی گئی جس کی سربراہی بیورو کریٹ اعجاز چودھری کر رہے ہیں۔ آج پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہناز شیخ نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی کو شکست کی وجوہات بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیٹی کو بتایا کہ ہاکی پر رقم خرچ نہ کرنا اور کھلاڑیوں کو سہولتیں نہ دینا شکست کی بڑی وجہ ہے۔ جب تک ہاکی پر رقم خرچ نہیں کی جائے گی، کھلاڑیوں کی مالی مشکل حل نہیں ہوں گی تب تک ہاکی میں بہتری ممکن نہیں۔ شہناز شیخ نے کہا کہ ہاکی کو بیل آﺅٹ کیا جائے۔ ایک سال تک حکومت ہاکی کا خرچہ اٹھائے تا کہ یہ کھیل آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی بہتری کے لئے سب اولمپینز سے درخواست ہے کہ وہ آگے آئیں۔ اگر کسی کو ہٹانا ہے تو وہ مل بیٹھ کر فیصلہ کریں، کسی کوذمہ داریاں سونپنی ہیں تو اس کا فیصلہ بھی مل بیٹھ کرکیاجائے