کوہلی اور انوشکا ثانیہ کا میچ دیکھنے ومبلڈن پہنچ گئے

9  جولائی  2015

لندن(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹرویراٹ کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔ دونوں دنیا کے مختلف ملکوں کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں ومبلڈن میں ثانیہ مرزا کا میچ بھی دیکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے ومبلڈن میں ثانیہ مرزا اور ان کی ڈبلز پارٹنر مارٹینا ہنگس کا چوتھے راﺅنڈ کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر دونوں نے میڈیا کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنی تصویریں بنانے سے روک دیا۔ ویراٹ کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں تاہم ان دنوں وہ چھٹیوں پر ہیں۔ انہیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ چند روز قبل کوہلی اور انوشکا ملائشیا میں موجود تھے تاہم اب وہ لندن پائے گئے ہیں۔ کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ تین سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں تاہم دونوں کی طرف سے پسندیدگی کا اقرار ورلڈ کپ کے قریب کیا گیا تھا جب کوہلی نے ٹوئٹر کے ذریعے انوشکا کو مائی لو کہہ کر پکارا تھا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھی انوشکا شرما آسٹریلیا میں موجود تھیں جہاں انہوں نے میچ دیکھا۔ میچ بھارت ہارا تو سارا الزام انوشکا شرما اور کوہلی پر ڈال دیا گیا کہ انوشکا کی وجہ سے کوہلی اپنی بیٹنگ پر توجہ نہیں دے پائے اور یوں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بھارت واپسی پر ویراٹ کوہلی انوشکا کو ساتھ لے کر ممبءایئرپورٹ پہنچے اور انہوں نے میڈیا سے بھی چھپنے کی کوشش نہ کی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں ورلڈ کپ کے اختتام پر منگنی کا اعلان کریں گے تاہم دونوں کی طرف سے تاحال اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…