لاہور(آن لائن) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے مختلف کیٹیگر ی میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر انہیں سینٹرل کانٹریکٹ دیا جاتا ہے۔جون 2014ئ میں کھلاڑیوں کے معاہدوں میں تجدید کی گئی اور انہیں اے،بی ،سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔آئیے آپ کو کھلاڑیوں کی کیٹیگریاں اور تنخواہیں بتاتے ہیں۔ اے کیٹگری اعلیٰ کیٹیگری ہے اور اس میں شامل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہ425,000روپے ہے۔اس کیٹیگری میں مصباح الحق،محمد حفیظ،سعید اجمل،شاہد آفریدی،جنیدخان شامل ہیں۔ اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا چار لاکھ،ون ڈے کا330,000اور ٹی 20کا 125,000لیتے ہیں۔ دوسری بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 315,562روپے تنخواہ لیتے ہیں۔اس کیٹیگری میں یونس خان،عمر گل،عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔یونس خان ٹاپ کے کھلاڑی ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی 20نہیں کھیلتے اسلئے انہیں کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے جبکہ عمر گل مسلسل انجریز کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے۔ سی کییٹگری میں اس میں شامل کھلاڑیوں کو 175,750روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔اس کیٹیگری میں اسد شفیق،اظہر علی،عدنان اکمل،خرم منظور،ناصر جمشید اور آف سپنر عبدالرحمان شامل ہیں۔ کیٹگری ڈی میں پاکستان کرکٹ میں حال ہی میں ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے۔اس میں صہیب مقصود،سرفراز احمد،بلاول بھٹی،شرجیل خان،فواد عالم،احسان عادل،محمد عرفان،وہاب ریاض،رضا حسن،عمر امین،ذوالفقار بابر،حارث سہیل،راحت علی،شان مسعوداور محمد طلحہٰ شامل ہیں۔ان تنخواہوں کے علاوہ کھلاڑیوں کو دیگر انعامات بھی ملتے ہیں جن میں ون ڈے یا ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر تین لاکھ،ڈبل سینچری پر پانچ لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر تین لاکھ روپے شامل ہیں۔
قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑ ی کارکردگی کی وجہ سے مختلف کیٹیگر ی میں تقسیم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































