منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایشزسیریز،انگلینڈ ٹیم کو پرانا جذبہ جگانا ہوگا, ایلسٹر کک

datetime 9  جولائی  2015 |

کارڈف(نیوزڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان بدھ سے کارڈف میں شروع ہونے والی ایشز ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے اپنے کھلاڑیوں کو سنہ 2005 والا جوش اور جذبہ دوبارہ جگانے کی تاکید کی ہے۔دس سال قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے انگلینڈ اب تک اپنے شائقین کو کرکٹ کے ساتھ وابستہ رکھنے کی مسلسل کوشش کرتا رہا ہے۔لیکن ایلسٹر کک کے خیال میں انگلینڈ کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو لوگوں میں دلچسپی بڑھا سکتے ہیں اور وہ 14-2013 میں پانچ صفر سے سیریز ہارنے کا بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمیں موقع ملا ہے۔ یہ سب سے بڑی سیریز ہے جو ایک کھلاڑی کی حیثیت سے آپ کھیلنا چاہتے ہیں۔‘آسٹریلوں ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک وہ واحد کھلاڑی ہیں جو سنہ 2005 میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ تھے اور ان دلچسپ میچوں کو بہت خوشی سے یاد کرتے ہیں حالانکہ اس کے نتائج الگ تھے۔مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ’میں ویسی ہی کرکٹ دیکھنا چاہوں گا۔ میں انگلینڈ کی عوام کو اس سیریز کو بھر پور سپورٹ کرتے ہوئے اور آسٹریلیا میں لوگوں کو اپنے ٹی وی کے ساتھ چپکے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس جیسی سنسنی خیز سیریز کھیل کے لیے بہت اچھی ہے۔‘یہ پہلا موقع ہے جب کوئی آسٹریلوی انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ حالیہ انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس ہیں۔ٹریور بیلس نے ایک ایسی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے جس میں کرکٹ کے عالمی کپ کے بعد سے بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس نے ویسٹ انڈیز میں مایوس کن طریقے سے سیریز برابر کی تھی۔
(بشکریہ ۔بی بی سی)



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…