ساﺅ پاﺅلو (نیوز ڈیسک)برزایل میں نیمار جونیئر انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ورلڈ بوٹ مقابلے کے دوران ایک نمائشی میچ معذور بچوں کو فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کک لگانے کا موقع دیا گیا۔ برازیل کے شہر پرائیا گرینڈ میں ہونے والے مقابلے میں معذور بچوں نے فٹ بال کے پیشہ ورکھلاڑیوں کے ساتھ 16 بڑی فٹ بال ٹیموں کی کٹ پہن کر حصہ لیا۔ اس ایونٹ کا اہتمام نیمار جونیئر انسٹی ٹیوٹ اورسمائل فلیم نے مشترکہ طور پر کیا تھا اور اس کا مقصد معذور بچوں میں خوشیاں بانٹنا تھا۔ پروگرام میں برازیل کے سابق اورموجودہ فٹ بال کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خاص طور پر بنائے گئے بوٹ پہن کر معذور بچوں کے ساتھ فٹ بال نیٹ میں پھینکنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کیلئے معذور بچوں کے بوٹ سینیئر فٹبالرز کے پاﺅں کے ساتھ جڑے تھے اور سینیئرز نے معذور بچوں کے ہمراہ آہستگی کے ساتھ ککس لگا کے فٹبال کھیلی۔یہ موقع پانے والے اکثر بچے ایسے تھے جنہوں نے زندگی میں کبھی فٹبال کو کک نہیں کیا تھا اور اب مایہ ناز کھلاڑیوں کے ہمراہ یہ موقع پانے پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔ مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا۔ اس موقع پر نیمار نے بوٹ کپ جیتنے والی ٹیم کو خودانعامی ٹرافی دی۔ نیمار نے کہا اسے علاقے کی خدمت کر کے خوشی اور پروگرام میں شمولیت پر فخر ہے اور وہ شکرگزار ہیں کہ ان کے ساتھیوں نے ان کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد دی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں