لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 لیگ اور فاسٹ باﺅلنگ کیمپ کےلئے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے تاہم اب تعلقات میں بہتر ی آنے لگی ہے شعیب اختر 70 لاکھ روپے جرمانے کا ہائی کورٹ سے کیس جیتے تو بورڈ نے چیلنج نہ کرنےکا فیصلہ کیا ۔ گزشتہ روز فاسٹ باﺅلر پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے تو انہیں جرمانے کی کاٹی گئی رقم واپس کر دی گئی اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی پاکستان کی ٹی 20 لیگ کےلئے شعیب اکٹر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں فاسٹ باﺅلرز کی تلاش اور انہیں ٹریننگ کےلئے بھی شعیب اختر کو کہا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں