جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل کونشانہ کیوں بنایاگیا؟حقیقت سامنے آگئی

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)عمر اکمل کونشانہ کیوں بنایاگیا؟حقیقت سامنے آگئی. ہیڈ کوچ وقار یونس کے بعد چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی عمر اکمل کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمین کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد سے عمر اکمل کا ستارہ گردش میں ہے، پہلے انھیں ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر کیا گیا، زمبابوے سے میچز کیلئے واپسی ہوئی مگر سری لنکا سے ایک روزہ سیریز میں پھر ڈراپ کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید اس کی وجہ ان کے ٹریننگ کیمپ میں شریک نہ ہونے کو قرار دیتے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ عمر اکمل سمیت ون ڈے ٹیم سے وابستہ کھلاڑیوں کو ہم نے فٹنس ٹیسٹ اور ٹرائلز کیلئے کرکٹ اکیڈمی طلب کیا مگر عمر وہاں نہیں ا?ئے، انھوں نے اکیڈمی کوچ محمد اکرم سے بات کی اور انھیں بتایا کہ اگلی صبح آئیں گے مگر نہیں آئے، اب اگر کوئی خود ہی اپنے کیریئر کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہو تو پھر ہم کیا کرسکتے ہے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کیلئے روانہ ہونے سے قبل عمر اکمل نے مختلف رمضان ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیا۔ انھوں نے سی پی ایل میں 2 میچز کھیلے اور اتنے ہی رنز بنا سکے۔ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ہم اپنا ٹیلنٹ ضائع نہیں کرنا چاہتے مگر عمر اکمل کو خود اپنے کیریئر کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا، مختار، انور، بلال اور عرفان سب ہی فیصل آباد میں رمضان ٹی 20 کھیل رہے تھے مگر جیسے ہی وہ ایونٹ ختم ہوا انھوں نے اکیڈمی میں رپورٹ کردی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے حکام کو بتا دیا تھا کہ ان کاکیریبیئن لیگ سے بھاری رقم کا معاوضہ ہے، اگر انھیں ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا تو بتا دیا جائے، منفی جواب ملنے پر وہ ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…