برطانیہ میں سینے پر گیند لگنے سے بیٹسمین ہلاک

8  جولائی  2015

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کے شمال مشرقی علاقے سرے میں ایک 24 سالہ بیٹسمین سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔بولن پتھ مناتھن سرے کے علاقے لانگ ڈٹن میں ایک مقامی لیگ میچ میں اپنے کلب مانی پے پیرش سپورٹس کلب کی طرف سے برطانوی تامل لیگ میں بیٹنگ کر رہا تھا۔حادثے کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر ایمبیولنس بلوائی گئی تاہم بولن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ نومبر میں آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے وفات پا گئے تھے۔بولن کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے ساتھی نے کولومبو مرر نامی اخبار کو بتایا: ’جب اسے گیند لگی تو میں نے اسے پوچھا کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ اس نے مجھے انگوٹھے سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی بات نہیں۔ پھر وہ اپنا سینہ پکڑے وکٹ کے پیچھے دو قدم چلا اور اچانک گر پڑا۔ وہ ایک بہت باصلاحیت کھلاڑی اور ہم سب کا عزیز دوست تھا۔ ہم سب اس کی موت سے بہت پریشان ہیں۔‘مانی پے پیرش سپورٹس کلب کے فیس بک پیچ پر شائع ہونے والے بیان میں کلب کی طرف سے گہرے صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔سرے کلب کے سربراہ رچرڈگولڈ نے کہا کہ کلب میں سب ہی اس حادثے سے بہت غمگین ہیں اور انھیں بولن کے دوستوں اور رشتہ داروں سے ہمدردی ہے۔‘اس سال جون میں فیڈریشن آگ انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹروں کو گیند لگ کر زخمی ہونے کے اتنے ہی امکان ہیں جتنا کہ انھیں آسمانی بجلی، دماغی بیماری اور شدت پسندوں کے حملے سے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…