ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

باﺅلنگ کے شاہ یاسر شاہ نے85سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(نیوزڈیسک)پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے سابق آسٹریلوی بولر کلیری گریمنٹ کا 85 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا، یاسر شاہ ابتدائی 10 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے۔گذشتہ سال اکتوبر میں کینگروز کیخلاف کیریئر کا آغاز کرنیو الے یاسر نے یہ ریکارڈ سری لنکا کیخلاف پالے کیلی ٹیسٹ میں حاصل کیا، کیریئر کا 10واں میچ کھیلنے والے یاسر اب تک 59 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی اسپنر نے 10 میچز میں 57 شکارکرکے ریکارڈ قائم کیا تھا،اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 50رنز سے زیادہ کی اوسط سے 1000رنز مکمل کرنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہوگئے، ان کے علاوہ صرف اینڈی فلاور اور ابراہم ڈی ویلیئرز نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا ہے، سرفراز احمد نے18ٹیسٹ میں1157رنز بنائے ہیں، سری لنکن کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایک اننگز میں 3بولرز نے3،3وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یہ 11واں موقع ہے کہ سری لنکا نے ہوم گراؤنڈز25 یا اس سے کم رنزبنانے سے قبل ہی 2وکٹیں گنوادی ہوں،اس سے زیادہ آئی لینڈز میں ویسٹ انڈیز نے 17بار اتنا برا آغاز کیا، انجیلو میتھیوز سری لنکا کیلیے نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے 50سے زائد کی اوسط سے 500سے زائد رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں، اروندا ڈی سلوا کی اوسط 48.45 اور تھلان سمارا ویرا کی 47.59ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…