سان تیاگو (نیوز ڈیسک) کوپا امریکہ فائنل میچ کے بعد تقریب انعامات کی ایک ویڈیو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ ایوارڈ سٹیج سے ہٹا لیا گیا۔ ارجنٹائنی میڈیا نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ میسی کوپا امریکہ میں ارجنٹائن کی ناکامی پر شدید افسردہ تھے اور اسی لئے انہوں نے ایوارڈ لینے سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں لیونل میسی کی کارکردگی بہت بری رہی تھی۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران وہ ارجنٹائن کے چھ میں سے ایک بھی میچ میں اوپن پلے کے دوران ایک بھی گول نہ کرسکے۔ فائنل سے قبل مقابلوں میں ان کا واحد گول پنالٹی شوٹ آو¿ٹ پر پیراگوئے کے خلاف تھا۔ یہ میچ بھی ارجنٹائن نے جیتانہیں بلکہ دو دو سے ڈرا ہوا تھا۔ میسی کو ان کی ارجنٹائن کے ہمراہ پرفامنس کے سبب ہمیشہ ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
میسی نے بیسٹ پلیئرآف ٹورنامنٹ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ



















































