جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پالی کیلے ٹیسٹ ‘ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز

datetime 6  جولائی  2015 |

پالی کیلے(نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو پالی کیلے ٹیسٹ میں جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے مایوس کن انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزسری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لئے 377 رنزکا ہدف ملا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے سرنگا لکمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ شان مسعود اور اظہر علی نے دوسری وکٹ پر رنز بنانا شروع کئے تو 13 کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اور دھمیکا پراساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو کپتان انجیلو میتھیوز 77 اور چندیمل 39 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو 278 کے مجموعے پر چندیمل 67 رنز بنانے کے بعد عمران خان کا شکار ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز دھمیکا پرساد بھی اگلی ہی گیند پر عمران خان کا شکار بننے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ تھرندو کشال 8 رنز ہی بنا سکے، انجیلو میتھیوز122، سورنگا لکمل صفر رنز بنا سکے اور نوان پرادیپ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 5، راحت علی نے 3، یاسر شاہ 2 اوراحسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلے اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز بنا سکی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…