جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پالی کیلے ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 209 رنز بنالئے

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالی کیلے(نیوزڈیسک) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالئے۔سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے 72 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالئے۔ قومی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ شان مسعود 13، احمد شہزاد 21، اظہرعلی 52، یونس خان 3، اسد شفیق 15، کپتان مصباح الحق 6، یاسرشاہ 18،راحت علی 2 اور احسان عادل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد اور نوائن پرادیپ نے 3،3 اور تھرندو کوشال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 272 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن یاسر شاہ اور راحت علی نے صرف 6 رنز پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ یاسر شاہ نے اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ راحت علی نے 3 اوراظہرعلی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
میچ کے پہلے روز پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی توسری لنکا کی پوری ٹیم 278 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…