جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر ہاکی اصلاح الدین اپنے عہدے سے مستعفی

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق مایہ ناز ہاکی پلیئر اصلاح الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا تھا تاہم وہ اب اس عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بغیر عہدے کے بھی ہاکی اور ملک کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ اصلاح الدین نے اس موقع پر کوچ شہناز شیخ کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ شہناز شیخ نے پوری محنت کی تھی لیکن نتائج ان کی توقع کے مطابق نہیں آسکے۔ انہوں نے کہا انتخاب کے وقت ہمیں ہاکی کی حالت زار سدھارنے کیلئے چار پانچ برس دیئے گئے تھے، ابھی وہ مدت پوری نہیں ہوئی تھی لیکن میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ہم نے پوری ایمانداری سے ٹیم منتخب کی تھی۔ ہاکی کی بہتری کیلئے پہلے بھی ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے ہاکی کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اصلاح الدین کا شمار قومی ہاکی ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس کھیل کو عروج بخشا تھا۔ ان کی ٹیم کے ہمراہ موجودگی کو خوش آئند تصور کیا جارہا تھا لیکن فنڈز کی عدم فراہمی اور حکومتی عدم توجہی اس کھیل کولے ڈوبی



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…