جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست‘وزیراعظم کا نوٹس! تحقیقاتی کمیٹی قائم

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ لیگ میں ناقص ترین کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعظم نے گرین شرٹس کی کارکردگی کو شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے ہاکی فیڈریشن اور وزارت کھیل سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے میں ذمہ دار اداروں اور افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی کھیل کا قبلہ درست کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم بھی دیاگیا ہے جو کہ ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کرے گی اور بہتری کیلئے تجاویز دے گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم اولمپکس میں شرکت سے بھی محروم ہوگئی،آخر کارقومی کھیل کے چیف پیٹرن وزیراعظم کو ہوش دلانے میں کامیاب ہوگئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ تین بار اولمپک چیمپئن بننے والی ٹیم کا یہ حال کیسے ہو گیا نیز انہوں نے تجاویز بھی طلب کی ہیں جن کے ذریعے سے قومی کھیل کو زبوں حالی سے باہر نکالا جاسکے۔ یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم جس قدر مایوس کن حالات میں اس ایونٹ کیلئے تیاری کررہی تھی، اس کی وجہ سے ٹیم کی کامیابی کی امیدیں کم ہی تھیں۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہاکی فیڈریشن کے صدر بار بار وزیر اعظم سے ملاقات کی کوششیں کرتے رہے تا کہ انہیں فیڈریشن کے مسائل سے آگاہ کر سکیں، لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ فنڈز کی کمی کا معاملہ ہاکی فیڈریشن کے امور چلانے اور کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ نہ ملنے کا سبب تو بنا ہی ساتھ ہی ورلڈ ہاکی لیگ کے سلسلے میں لگایا جانے والا ٹریننگ کیمپ بھی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند کرناپڑا تھا۔ فنڈز کی کمی کے سبب کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کے لئے مناسب خوراک اور سہولتوں کا بھی انتظام نہ ہوسکا۔نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مدد بھیجنے کا اعلان کیا جس پر فوری طور پر کہا گیا کہ ہاکی فیڈریشن کی طویل عرصے سے التوا کا شکار پچاس کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔ اگر یہ گرانٹ بروقت منظور کی گئی ہوتی توامید کی جاسکتی تھی کہ قومی ٹیم اہم ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائے گی۔ وزیراعظم کے حکم پر سیکرٹری آئی پی سی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…