ڈھاکا(نیوز ڈیسک)ڈرون کیمرے نے بنگلہ دیش میں ہلچل مچادی ،جنوبی افریقا ان دنوں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے ،ڈھاکہ میں مہمان ٹیم کے اینالسٹ نے کھلاڑیون کی ٹریننگ کا جائزہ کے لئے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا لیکن شدید احتجاج سامنے آنے کے بعد انہیں کیمرہ بند کرنا پڑا،جنوبی افریقا کی ٹیم ڈھاکہ میں موجود ہے ،جہاں وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہے، میزبان اور مہما ن کھلاڑیوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا،جب ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے نوٹس کیا کہ ڈرون کیمرہ ان کی نگرانی کررہا ہے ،معلوم ہوا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ٹیکنیکل اینالسٹ پرسنا ایگورام نے ریموٹ کنٹرول کیمرے کے ذریعے کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن کا جائزہ لے رہے تھے، لیکن یہ بات بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بری لگی اور انہوں نے اس ڈرون کیمرے کے خلاف سخت احتجاج کیا،بی سی بی چیف کیوریٹر نے یہ بات اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچائی اور کہا کہ اس قسم کی ٹیکنالوجیز کو ملک کے اندر لانا بالکل مناسب نہیںجس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم نے کیمرے کا استعمال فوری طور پرروک دیا۔