اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوزڈیسک)کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 27 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ نے ایک معاہدے کے تحت آسٹریلیا کے خلاف ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور واحد ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول گراونڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ گلابی رنگ کی گیند سے کھیلا جائے گا۔آسٹریلین کوچ ڈیرن لیمن سمیت کئی اہم ٹیسٹ کرکٹ کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں تبدیل کرنے کے حق میں بات کرچکے ہیں جب کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر آسٹریلوی کوچ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے آئی سی سی کو مستقبل میں فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔واضح رہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2011 سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…