کولمبو(نیوز ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو ساٹ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پانچویں روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 153 رنز کا ہدف سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیمتھ کرونا راتنے 50، اینجلو میتھیوز نے 43 جب کہ کیتھروان ویتھانجے نے 34 رنز بنائے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنائے تھے جب کہ جواب میں سری لنکا نے اپنی اننگز میں 315 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد حفیظ 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سری لنکا کی جانب سے تھرینڈو کوشال نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کوشال سلوا نے 80 اور اینجلو میتھیوز نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔