اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ون ڈے سیریزکے لیے سلیکٹرزکی ممکنہ پلیئرزپرمشاورت مکمل

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔اس ضمن میں سلیکٹرز نے مشاورت مکمل کر لی، منتخب کرکٹرز 5روزہ کیمپ میں نماز تراویح کے بعد ٹریننگ کیا کریںگے،اسپیشلسٹ کھلاڑی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہونگے۔قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت مکمل کرلی، اعلان پیر کو متوقع ہے، قیادت اظہر علی کے سپرد ہوگی، سلیکٹرز نے احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک،عمراکمل، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، جنید خان، اسد شفیق، عماد وسیم، انور علی، عمران خان، بلاول بھٹی،یاسر شاہ، حماد اعظم، سمیع اسلم، مختار احمد، احسان عادل، راحت علی، سعد نسیم کے ناموں پر غور کیا، حارث سہیل اور وہاب ریاض کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔محمد عرفان کے میچ فٹ ہونے کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔کپتان سمیت ون ڈے ٹیم میں شامل کئی کھلاڑی پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہیں، دیگر منتخب پلیئرز 5روزہ کیمپ میں نماز تراویح کے بعد ٹریننگ کیا کرینگے،رمضان المبارک کی وجہ سے کیمپ کا شیڈول معمول سے ہٹ کر ہوگا، رات 10بجے پریکٹس کے بعد 2بجے تک فزیکل سیشن بھی کیا جائے گا۔لاہور میں ٹریننگ کرنے والے کھلاڑی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہوکر سری لنکا میں موجود کرکرکٹرز کو جوائن کرلیںگے، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11جولائی کو ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کی سیریز میں کامیابی انتہائی ضروری ہے،وہاب ریاض کی انجری کے سبب شرکت مشکوک ہے، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر ان کی بطور ال راﺅنڈر خدمات حاصل نہ ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے،اس صورت میں مہم دشوار ہوتی دکھائی دیتی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…