جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کولمبو ٹیسٹ ،پاکستان نے 2 وکٹوں پر171 رنز بنالئے

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک)کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزبنالئے جس کے بعد میزبان سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مزید 6 رنز درکار ہیں۔سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے تیسرے روزسری لنکن ٹیم 315 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے محمد حفیظ کی صورت میں 9 کے مجموعی اسکور پر خسارے کا سامنا رہا جو صرف 8 رنز بنانے کے بعد انجیلو میتھیوز کی گیند پر کیپرسنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ جلد وکٹ گرنے کے بعد احمد شہزاد اوراظہرعلی نے ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور129 تک پہنچا تو احمد شہزاد 69 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہرعلی نے یونس خان کے ساتھ شاندار کھیل کے سلسلے کو جاری رکھا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اظہر علی 64 اور یونس خان 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ میزبان ٹیم کی جانب سے دھمیکا پراساد اورانجیلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تیسرے روزکا کھیل شروع ہوا تو میزبان سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز 301 رنز9 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی تو 14 رنز کے اضافے کے بعد دشمنتھا چیمارا 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے جب کہ رنگنا ہیراتھ 18 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 جب کہ ذوالفقار بابر، محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…