اینٹورپ (نیوز ڈیسک)ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دل چسپ مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوگیا، پاکستان کی جانب سے دونوں گول کپتان محمد عمران نے کیے۔بیلجئیم کے شہراینٹ ورپ میں ہونے والے اہم مقابلے میں بھارت نے پہلے کوارٹر میں رامن دیپ سنگھ کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جس کو دوسرے کوارٹر میں ملنے والے پنلٹی اسٹروک پر کپتان محمد عمران نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں محمد عمران نے ڈریگ فلک کے ذریعے پنلٹی کارنر پر گول بناکے پاکستان کو برتری دلادی، جسے دومنٹ بعد ہی رامن دیپ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دو دو گول سے میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان کے تین میچز میں پوائنٹس کی تعداد چار ہوگئی ہے اور وہ پول اے میں بھارت اور آسٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے قومی ٹیم اتوار کو اپنا آخری میچ فرانس سے برابر بھی کھیل لے تو وہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔
ورلڈ ہاکی لیگ‘ پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ‘دو گول سے برابر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی



















































