جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں ناکامی ،ویرات کوہلی کے بیان سے بھارت کرکٹ دہل گئی

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں ناکامی ،ویرات کوہلی کے بیان سے بھارت کرکٹ دہل گئی،بھارتی ٹیم میں اختلافات ہرگزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتے جارہے ہیں۔ ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں حالیہ ناکامی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے بنگلہ دیش کیخلاف ناکامی کی وجہ ون ڈے کپتان دھونی کو قرار دے ڈالا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ اب دھونی کیمپ سے عنقریب جوابی حملہ کیا جائے گا۔ کوہلی نے اپنے بیان میں اگرچہ کسی بھی کھلاڑی کا نام نہیں لیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ہم فیصلہ سازی کرتے ہوئے ابہام کا شکار تھے اور یہ فیلڈ میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ کھلاڑیوں کو گیم پلان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بنگلہ دیش کو ان کی کارکردگی کا کریڈٹ دینا چاہئے لیکن ہم نے جس ذہن کے ساتھ پہلے دو میچ کھیلے، اس میں ہمارے ذہن میں کوئی واضح گیم پلان نہ تھا۔ یہ بالکل واضح دکھائی دے رہا تھا اور اگر میں یہ نہ کہوں تو بھی سب کو صاف دکھائی دے رہا تھا۔ کوہلی نے اس موقع پر ڈریسنگ روم کے ماحول کو پہلے جیسا ہی قرار دیا تاہم ان کا بیان یہ بتانے کو کافی ہے کہ ڈریسنگ روم میں سب کچھ پہلے جیسا نہیں ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…