لاہور(نیوزڈیسک)بنگلا دیش سے ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی میڈیا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ایسے میں پاکستانی اسٹار کرکٹر اورٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد ا?فریدی نے دھونی کا دفاع کرنے میدان میں نکل اآئے ہیں اور ان پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لوگوں کا عجیب انداز ہے کہ ایک سیریز میں شکست کے بعد ہیرو کی سابقہ کارگردگی کو بھلادیا جاتا ہے اور یہی کچھ دھونی کے ساتھ ہورہا ہے کیونکہ ان کو جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بہت برا ہے جب کہ میڈیا بھی اس معاملے میں ذمہ داری کا ثبوت نہیں دے رہا بلکہ واقعات کی غلط تصویر کشی کر رہا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اس بات کے مخالف نہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کی موجودہ کارگردگی کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے لیکن تنقید کرتے ہوئے کھلاڑی یا ہیرو کی ماضی کی کارکردگی سے بھی دنیا کو آگاہ کیے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ دھونی کی بات کرتے ہیں تو کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ان کے ریکارڈ پر ایک نظر ضرور ڈال لیں وہ بھارت کے ایک حیرت انگیز پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا ریکارڈ خود بولتا ہے جب کہ دھونی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مستقبل کی بہترین ٹیم کے طور پر تیار کرلیا ہے جس کی بیٹنگ میں زبردست صلاحیتوں والے بیٹسمین ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسٹار ا?ل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ کچھ سالوں سے کافی بہتری آئی ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک بڑی کھیپ مستقبل کے لیے دستیاب ہے جو آنے والے دنوں میں ٹیم کا سرمایہ ثابت ہوں گے۔
بنگلہ دیش سے شکست،آفریدی دھونی کیلئے وہ سب کہہ گئے جس کی کسی کو امید تک نہ تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
نجی ملکی ایئرلائن کا اکارنامہ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ ڈالا















































