جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اکیسویں صدی کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز کا انتخاب ، ٹنڈولکر سر فہرست

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) آسٹریلیا میں کیے جانے والے ایک سروے میں بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ، آسٹریلوی ویب سائٹ نے 100 بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پول کرایا جس میں 16 ہزار سے زائد کرکٹ کے شائقین نے حصہ لیا۔ پول نتائج کے مطابق

 

پہلی پوزیشن : سچن ٹنڈولکر
کرکٹ کے متوالوں نے سچن ٹنڈولکر کو 21 ویں صدی کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار دیا۔ 200 ٹیسٹ کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر واحد بھارتی بلے باز ہیں جو پہلے 10 کھلاڑیوں کی لسٹ میں جگہ بنا پائے۔ سچن ٹنڈولکر نے دو سو ٹیسٹ میچز میں 53.78 کی اوسط سے 15 ہزار 9 سو 21 رنز بنائے۔

a

دوسری پوزیشن :سنگا کارا
سری لنکا کے ممتاز بلے باز اور سابق کپتان سنگا کارا 14 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کمار سنگا کارا 131 میچز میں 54.23 کی اوسط سے 12ہزار دو سو 71 رنز بنا چکے ہیں۔

b

تیسری پوزیشن :ایڈم گلکرسٹ
آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 13 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ گلکرسٹ نے 96 میچز کھیلتے ہوئے 47.60 کی اوسط سے 5 ہزارپانچ سو 70 رنز بنائے۔

a

چوتھی پوزیشن :رکی پونٹنگ
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سروے میں گیارہ فیصد ووٹ حاصل کرکے 21ویں صدی کے بہترین کرکٹرز میں چوتھے نمبر پر رہے۔ پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میچز کھیل کر 51.85 کی اوسط سے 13 ہزار تین سو 78 رنز بنائے۔

00

پانچویں پوزیشن :جیک کیلس
جنوبی افریقہ کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس سروے میں گیارہ فیصد ووٹ حاصل کر کے 21 ویں صدری کے پانچویں بہترین کرکٹر قرار پائے۔ کیلس نے 166 ٹیسٹ میچ کھیل کر 55.37 کی اوسط سے 13 ہزار دو سو 89 رنز بنائے۔

00

چھٹی پوزیشن: اے بی ڈویلیز
جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیز سروے میں 10 فیصد ووٹ حاصل کر کے 21 ویں صدی کے چھٹے بہترین کرکٹرز قرار پائے۔ ڈویلیز نے98ٹیسٹ میچوں میں 52 کی اوسط سے 7 ہزار چھ سو 6 رنز بنائے۔

00

ساتویں پوزیشن :شین وارن
آسٹریلیا کے معروف سابق لیگ سپنر شین وارن سروے کے دوران 9 فیصد ووٹ حاصل کرکے 21ویں صدی کے ساتویں بہترین کرکٹر قرار پائے۔ شین وارن نے 141 ٹیسٹ میچ کھیل کر 708 وکٹیں اپنے نام کیں۔

00
آٹھویں پوزیشن :گلین میگراتھ
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باﺅلر گلین میگراتھ سروے کے دوران 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے 21 ویں صدی کے 8ویں بہترین کرکٹر قرار پائے ، میگراتھ نے 124 ٹیسٹ کھیل کر 563 وکٹیں اپنے نام کیں۔

00

نویں پوزیشن :مرلی دھرن
سری لنکا کے معروف سپن باﺅلر مرلی دھرن سروے کے دوران 3 فیصد ووٹ حاصل کر کے 21 ویں صدی کے 9 ویں بہترین کرکٹر رہے۔ مرلی نے 133 ٹیسٹ میچ کھیل کر 800 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انھوں نے 22 مرتبہ 10 اور 67 مرتبہ ٹیسٹ میچ میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

00

دسویں پوزیشن: ڈیل سٹین
جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین سروے کے دوران ایک فیصد ووٹ حاصل کر کے 21 ویں صدی کے 10ویں بہترین کھلاڑی رہے۔ فاسٹ باﺅلر نے 78 ٹیسٹ کھیل کر 396 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

00



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…