جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

غلط فیصلے پر امپائرز نے پاکستانی ٹیم سے معذرت کرلی

datetime 26  جون‬‮  2015
Generated by IJG JPEG Library
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دور ان ٹی وی امپائر پال رائفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے ڈی آر ایس پر منصفانہ فیصلہ نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کرلی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایک ایسے موقع پر جب میچ میں سری لنکن ٹیم حاوی نظر آ رہی تھی، اننگ کے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ذوالفقار بابر کی باولنگ پر بھارتی امپائر سندارام روی نے کشال سلوا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹ اینڈ پیڈ کیچ کی اپیل مسترد کردی۔کشال سلوا کو ناٹ آوٹ قرار دئے جانے پر کپتان مصباح الحق نے ڈی آر ایس کا استعمال کرتے ہوئے ٹی وی امپائر سے مدد مانگی۔ٹی وی امپائر کے فرائض دینے والے پال رائفل نے ری پلے میں ایل بی ڈبلیو آوٹ کو دھیان میں نہ رکھتے ہوئے صرف کیچ آوٹ کو مدنظر رکھا اور گیند بلے پر نہ لگنے کے باعث سلوا کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا تاہم دوسری جانب ہاک آئی کے مطابق وہ ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو رہے تھے اور گیند وکٹوں کو لگ رہی تھی۔اگر آئی سی سی قوانین کو دیکھا جائے تو تھرڈ امپائر کشال سلوا کو ایل بی ڈبلیو قرار دے سکتے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…