جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پی سی بی میں دوبارہ موقع ملا تو تیار ہوں ، معین خان

datetime 26  جون‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مجھ سے کوئی زیادتی نہیں کی لیکن اگر پی سی بی میں دوبارہ موقع ملا تو کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں بحیثیت چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود معین خان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کسینو جانے پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اسی وجہ سے پی سی بی نے انہیں وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے اس معاملے پر معین خان کی سرزنش بھی کی تھی جنہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا اور بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور تنازع کے بعد معین پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔کراچی میں نجی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر معین خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی، مجھ میں ہی کوئی خامی تھی جسکے باعث مزید کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا تو اپنا احتساب خود کرتا تھا اور بورڈ میں بھی جب عہدے سے ہٹایا گیا تو اپنا احتساب خود کیا، میں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتا ہوں۔1992 میں ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن معین خان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میری روزی روٹی ہے اور میں اس سے دور نہیں رہ سکتا۔سابق چیف سلیکٹرنے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو ضرور اپنی خدمات پیش کروں گا، پہلے بھی اچھے سے کام کیا اور آئندہ بھی کروں گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…