کراچی(نیوز ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے 100 ٹیسٹ میچوں کی تکمیل پر یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یونس کے غیر متزلزل عزم اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔37 سالہ یونس خان نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر ہیں جہاں اس سے قبل یہ اعزاز صرف جاوید میانداد، سلیم ملک، وسیم اکرم اور انضمام الحق کو حاصل ہے۔انضمام الحق نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی 100واں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ وہ ایک عظیم کرکٹر ہے، یہ سنگ میل خود ہی اس کی عظمت کا ثبوت دیتا ہے۔’یونس کا یہ سنگ میل عبور کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے‘۔یونس کے ساتھ 2000 سے 2007 کے درمیان کرکٹ کھیلنے سابق کپتان نے 100 ٹیسٹ میچ کا سنگ میل عبور کرنے والوں میں یونس کو سب سے زیادہ محنت کش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میانداد نے 100 ٹیسٹ میچ کھیلے اور اسی طرح سلیم ملک نے بھی لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم میں سب سے زیادہ محنت کرنے والا یونس ہے‘۔’یونس دوسروں کی طرح قدرتی طور پر باصلاحیت نہیں تھا لیکن انہوں نے اپنی انتھک محنت اور غیر متزلزل عزم سے اس خامی کو دور کیا اور ان کی فٹنس اتنی بہترین ہے کہ وہ اب بھی مزید مچھ سال کھیل سکتے ہیں