بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرنے پر بھارتی شائقین اب تک ناراض ہیں، گلین میگرا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلین باﺅلر گلین میکگرا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2003ءمیں سچن ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرنے پر بھارتی شائقین نے مجھے اب تک معاف نہیں کیا ¾آج بھی بہت سے بھارتی شائقین میرے ساتھ اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2003ءمیں ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرکے اچھا نہیں کیا، ہم آپ کو معاف نہیں کرینگے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلین باﺅلر نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے میری گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند میں نے تھوڑی پیچھے کرائی اور ٹنڈولکر دوبارہ وہی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مجھے کیچ دے بیٹھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2003ءکے فائنل میں بھارت کو 125 رنز سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب انداز میں دفاع کیا تھاٹنڈولکر 673 رنز بنا کر ایونٹ کے سب سے کامیاب بلے باز تھے تاہم فائنل میں ان کی اننگز صرف چار رنز تک محدود رہی تھی ¾سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے میکگرا نے 1999ءکے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا جب ٹنڈولکر کو کندھے پر گیند لگنے پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ قرار دیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ 1999ءکے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں میری گیند کو سچن نے ڈک کرنے کی کوشش کی تاہم گیند نے زیادہ باﺅنس نہیں کیا اور گیند ان کے کندھے پر لگی جس پر ایمپائر نے انہیں آﺅٹ قرار دیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…