ارنڈیل(نیوزڈیسک )انگلش کاونٹی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دو کھلاڑی تصادم کے نیجے میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ بلاسٹ اتوار کو سرے اور سسیکس کے درمیان جنوبی انگلینڈ میں ارنڈیل کاسل کرکٹ کلب میں کھیلا گیا میچ اس حادثے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔سسیکس کی اننگ کے دوران موئس ہینرکس اور رورے برنس ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے۔سسیکس کے بلے باز پیولیٹ کا کیچ پکٹرنے کی کوشش میں ہینریکس پوائنٹ پوزیش سے الٹے بھاگے جبکہ باﺅنڈری سے آنے والے برنز بھی کیچ لینے کی کوشش میں گیند کی جانب لپکے لیکن دونوں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے پر نظر نہیں رہی اور دونوں میں تصاد ہو گیا۔آسٹریلیا کیلئے تین ٹیسٹ اور چھ ایک روزہ کھیلنے والے ہینریکس کا جبڑا اس حادثے میں تین جگہ سے ٹوٹ گیا جبکہ برنز کو سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔واضح رہے پرتگالی نڑاد 28 سالہ آسٹریلین کرکٹر ہینریکس نے نیٹ ویسٹ بلاسٹ اپریل میں سرے سے معاہدے پر دستخط کیے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
نجی ملکی ایئرلائن کا اکارنامہ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ ڈالا
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف















































