لندن (نیوزڈیسک ) انگلےنڈ کی ٹےم 4 ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھےلنے کے لئے رواں برس دسمبر میں جنوبی افرےقہ کا دورہ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں انگلینڈ کی ٹیم دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ پہلا پریکٹس میچ 15 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا اور آخری پریکٹس میچ 20 سے 22دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ دو پریکٹس پر مشتمل سیریز مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا ۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جنوری تک کھیلا جائے گا ۔ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ چار ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ایک روزہ سیریز شروع ہوگی ۔ پہلا ایک روزہ میچ 3 فروری،دوسرا ایک روزہ میچ 6 فروری،تیسرا ایک روزہ میچ 9 فروری، چوتھا ایک روزہ میچ 12 فروری جبکہ سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی تیاری کے لئے انگلینڈ کی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 17 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ دونوںٹیموں کے درمیان پہلا ٹوئنٹی میچ 19 فروری جبکہ دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا ۔