جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رونالڈوکی مسلسل تیسرے میچ میں ہیٹ ٹرک

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یرووان (نیوزڈیسک )یوئیفا کوالیفائرز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پرتگال نے آرمینیا کو 3-2 سے شکست دے دی۔ رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ان کے کیریئر میں پہلا موقع تھا جب وہ مسلسل تیسرے میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ گویا رونالڈو نے لگاتار تیسرے میچ میں تین گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرکس کی ہیٹ ٹرک کر ڈالی ۔یوئیفا یورپین چیمپئن شپ کے لئے آرمینیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں میزبان ٹیم کے مارکوس پزیلی نے میچ کے ابتدائی 15ویں منٹ میں ہی گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے پندرہ منٹ بعد پرتگال کے کپتان نے پنالٹی کِک پر گول کرتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں رونالڈو نے صرف تین منٹ میں دو گول کئے۔ انہوں نے پچیس گز کے فاصلے سے شاندار کِک کے ذریعے گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی میچ ختم ہونے سے اٹھارہ منٹ قبل آرمینیا کے ہرائر نے گول کرتے ہوئے سکور کو دو تین تک پہنچایا اس فتح سے پرتگال نے گروپ آئی میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…