نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق آل راﺅنڈر روی شاستری کوبھارتی ٹیم کا کوچ مقررکرنے کا فیصلہ کیاہے . ڈنکن فلیچرکے جانشین کے ساتھ بی سی سی آئی سات کروڑ روپے سالانہ کے بھاری معاوضے پردوسالہ معاہدہ کریگا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری کو ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچرکاجانشین مقررکرنے کافیصلہ کیاہے۔ فلیچرکا چارسالہ کنٹریکٹ ورلڈکپ کےساتھ ختم ہوگیا۔ سابق آل راﺅنڈر اس وقت بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹرکرکٹ اور عبوری کوچ کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں اور اس وقت بنگلہ دیش میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ بی سی سی آئی روی شاستری سے سات کروڑ روپے سالانہ کے بھاری معاوضے پر دوسالہ معاہدہ کررہاہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ زمبابوے کے دورے سے ہوگا۔ ڈنکن فلیچرکو چارکروڑ روپے سالانہ ادائیگی کی جاتی تھی۔ اس طرح روی شاستری سب سے مہنگے کوچ بن جائیں گے