جمیکا (نیوز ڈیسک) عظیم ویسٹ انڈین باﺅلر اور باﺅلنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں کرٹلی ایمبروز نے وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین باو¿لر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے سب سے پسندیدہ باو¿لر تھے اور جب کبھی بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائےگی تو اس میں وسیم اکرم کا نام ضرور شامل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم گیند کا جس طریقے سے استعمال کرتے تھے میں اور مجھ جیسے متعدد باو¿لر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے وہ ایک بہترین باو¿لر تھے اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔
ایمبروز نے کہا کہ وسیم اور وقار یونس کی جوڑی بہت شاندار تھی جو گیند کو سیم اور سوئنگ کرنے کی مہارت رکھتے تھے اور جس ٹیم میں بھی ایسے باو¿لر ہوں وہ حریف کے لیے انتہائی خطرناک بن جاتی ہے۔انہوں نے پاکستانی کرکٹ ویب سائٹ پاک پیشن کو انٹرویو میں وسیم اور وقار کو شعیب اختر سے بڑا باو¿لر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر ان دونوں سے تیز رفتار باو¿لر تھے تاہم وسیم اور وقار ان سے انتہائی بہتر اور الگ ہی کلاس کے باو¿لر تھے۔عظیم ویسٹ انڈین باو¿لر نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں اچھے فاسٹ باو¿لر سامنے نہ آنے کا ذمے دار اسپن اور بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں باصلاحیت باو¿لرز موجود ہیں تاہم جب تک فاسٹ باو¿لرز کے لیے معاون وکٹیں تیار نہیں کی جائیں گی، اس وقت تک اچھے باو¿لرز سامنے نہیں آئیں گے۔ایمبروز نے پاکستان میں ایک عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کو اپنے ہوم گراو¿نڈ اور شائقین کے سامنے کھیلنے کا حق ہے اور پاکستان کا چھ سال سے زائد عرصے تک عالمی کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہنا انتہائی مایوس کن ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 20.99 کی شاندار اوسط سے 98 ٹیسٹ میچوں میں 405 وکٹیں لینے والے باو¿لر نے زمبابوین ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائےگی۔
پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ایمبروز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































