وقت درکار ہے اور نئے کھلاڑیوں میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ ان کا خلاءپر کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں آل راﺅنڈر اہم شعبہ ہے اور کوشش ہے کہ اس شعبے میں بھی ترقی کریں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سیریز کے باقی دونوں میچز جیتنے کے لئے بھی پرعزم ہیں ۔اس موقع پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے قائمقام کپتان ہملٹن مسکدزا نے ایلٹن چگمبورا پر آئی سی سی کی طرف سے دو میچوں کی پابندی کو ٹیم کے لئے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ چگمبورا نہ صرف زمبابوے ٹیم کے کپتان تھے بلکہ وہ پاکستان کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس دے رہے تھے ان کی عدم موجودگی سے ٹیم کو کافی فرق پڑے گا لیکن ہم نے اب آگے کی طرف دیکھنا ہے ۔ٹیم کے دیگر کھلاڑی بہترین پرفارمنس سے انکی کمی کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،چگمبورہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور پہلے ون ڈے میچ میں اچھی پرفارمنس دی ہے اور تینوں میچز کانٹے دار ہوئے ہیں تاہم ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ ہے اور اس میں پہلے یابعد میں بیٹنگ کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،پروفیشنل کرکٹر اپنے آپ کو ہر کنڈیشزسے ہم آہنگ کرنا ہے ۔انہوں نے دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔چگمبورا اور کریگ ایرون کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے ۔مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑی آج دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز کو برابر کرنے کے خواہاں ہیں۔