بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کےلئے ہر میچ جیتنے کا دباﺅ ہے ،اظہرعلی ،پر عزم ہیں‘ہملٹن مسکدزا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے ٹیم کے کپتان چگمبورا پر دو میچوں پر پابندی مہمان ٹیم کے لئے دھچکا ہے تاہم یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا، قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور سری لنکا کیخلاف سیریز کے انعقاد تک اچھا کمبی نیشن تشکیل دینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ،فاسٹ بالر محمد عرفان کے اگلی سیریز تک مکمل فٹ ہوکر ٹیم میں واپسی کی قوی امید ہے جبکہ مہمان ٹیم کے قائمقام کپتان ہملٹن مسکدزا نے کہا ہے کہ ایلٹن چگمبورا پر دو میچوں کی پابندی ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے تاہم ٹیم کے دیگر کھلاڑی بہترین پرفارمنس سے انکی کمی کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔گزشتہ روزقذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کے لئے ہر میچ جیتنے کا پر دباﺅ ہے لیکن دباﺅ لینے سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سیریز کے باقی دونوںمیچز بھی جیتیں ٹیم کی بیٹنگ اچھی ہے تاہم بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے جسکے لئے محنت کی جارہی ہے۔زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میںبولرز نے زیادہ رنز دیئے لیکن فلیٹ وکٹ کی وجہ سے اور بعد میں بولنگ کرتے ہوئے بال گیلا ہونے سے بھی بولرز کو بولنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ہماری کوشش ہے کہ ہمارے بولر ہر کنڈیشنز میں اچھی بولنگ کریں اور اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہاب ریاض نے فلیٹ وکٹ پر اچھی بولنگ کی ،محمد سمیع نے نئے گیند سے اچھی بولنگ کی لیکن وہ دوسرے اسپل میں اچھی بولنگ نہ کرسکے ۔محمد سمیع میں کافی قابلیت ہے اور اسے تھوڑا وقت اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے ، جنید خان کی کوئی حوصلہ شکنی نہیں کی ،وہ اچھا بولر ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے اہم خدمات سر انجام دے گا ۔ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حماد اور انور علی نے بھی پہلے ون ڈے میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا لیکن انور علی کی بدقسمتی تھی کہ ان کو وکٹ کے پیچھے کا فی سکور پڑگیا ۔انہوں نے کہا کہ سعید اجمل اور مصباح الحق کی کمی محسوس ہوتی رہے گی،دونوں کا خلاءپر کرنے کے لئے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…