بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پانچ ٹی ٹونٹی میچز میں زمبابوے پاکستان کو شکست نہیں دے سکا

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خوشگوار جھونکا بن کر آنے والی زمبابوین ٹیم 5 مرتبہ ٹی ٹونٹی میچوں میں شاہینوں کا سامنا کر چکی ہے۔ زمبابوین ٹیم ان 5 میچوں میں پاکستان کیخلاف متاثر کن پرفارمنس پیش کرنے میں ناکام رہی۔ بدقسمتی سے مہمان ٹیم کو پانچوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی تک کھیلے گئے ان 5 میچوں میں پاکستان کی طرف سےایک میچ میں انفرادی سطح پر سٹار اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے 64 گیندوں پر 98 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ زمبابوے کی طرف سے آل راو¿نڈر ہیملٹن مساکاڈزا ایک میچ میں 38 گیندوں پر53 رنز بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ باو¿لنگ کے شعبے پر نظر ڈالیں تو گرین شرٹس کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ایک میچ میں 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں ، زمبابوے کی طرف سے میڈیم فاسٹ باو¿لر کرسٹوفر مپوفو نے شاہینوں کیخلاف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دونوں ٹیمز کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کا سب سے انفرادی ٹوٹل 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز رہا۔ اس میچ میں پاکستان نے حریف کو 85 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔ دوسری طرف زمبابوے پاکستان کو ایک میچ میں۔ زیادہ سے زیادہ 107 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو پایا جو کہ پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…