لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ایک اور گہری کھائی کے قریب-پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے- پاکستان کے ساتھ دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان زمبابوے کی نظریں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی بہتر بنانے پر مرکوز ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 62 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر موجود زمبابوے دو میچ جیت کر تین درجے اوپر آ سکتی ہے، ایک میچ جیتنے کی صورت میں وہ نیدرلینڈز سے 11ویں پوزیشن ہتھیا سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کو اپنی موجودہ پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 62 پوائنٹس کے فرق سے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان جمعہ اور اتوا ر کو ہونے والے دونوں میچ باآسانی جیت لے گا۔سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان 109 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے نیچے آتے ہوئے 7ویں نمبر پر آ جائےگا اسی طرح، مہمان ٹیم سے دونوں میچ ہارنے سے گرین شرٹس کے 104 پوائنٹس ہو جائیں گے۔حیران کن طور پر سیریز جیتنے پر پاکستان کا ایک پوائنٹ ہی بڑھے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے احمد شہزاد 15ویں، عمر اکمل 20ویں محمد حفیظ 22ویں جبکہ زمبابوے کے ہملٹن مازاکاڈزا 13ویں پوزیشن پر ہیں اسی طرح، باو ¿لرز کی رینکنگ میں پراسپر اٹسیا اور محمد حفیظ بالترتیب 13ویں اور 15 نمبر پر ہیں