بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

قومی شاہین 6سال بعد ہوم گراﺅنڈ پر پرواز کرنے کو تیار ،شائقین نے بھی تیاریوں مکمل کر لیں

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی شاہین 6سال بعد ہوم گراﺅنڈ پر پرواز کرنے کو تیار ہوگئے ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹی ٹونٹی معرکہ آج ( جمعہ ) لگے گا ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں مدمقابل ہوں گی ، عوام طویل عرصے کے بعد قومی ہیروز کو ہوم گراﺅنڈ میں پرفارم کرتا دیکھیں گے جس کے لئے شائقین کرکٹ نے بھی تیاریوں مکمل کر لی ہیں ، اس موقع پر اسٹیڈیم کے باہر 3ہزار سے زائد اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ۔ زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال کر دیں ۔ مہمان ٹیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج (جمعہ )کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں مدمقابل ہوں گی ۔ طویل عرصے کے بعد عوام قومی ہیروز کو ہوم گراﺅ نڈ میں پرفارم کرتا دیکھیں گے ۔ زمبابوے نے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دو دن بھرپور پریکٹس کی ۔ کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی ۔ پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گرانڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں کیں ۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پرکام کیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراﺅنڈ پر زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں 7بجے کھیلا جائے گا ۔پاکستان کے 15رکنی سکواڈ میں شاہدآفریدی کپتان اوروکٹ کیپر سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں احمدشہزاد، محمدحفیظ، مختاراحمد، نعمان انور،شعیب ملک، عمراکمل، محمدرضوان، انورعلی، حماد اعظم، عماد وسیم، بلاول بھٹی،وہاب ریاض اورمحمدسمیع شامل ہیں۔16رکنی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں کپتان ایلٹن چگمبورا،سکندر رضا ،چھامو چھبا،چارلس کونٹری ،گریم کریمر،کریگ ایروائن،رائے کیا ،ہملٹن مسکدزا،کرسٹوفر مپو فو ،توانڈاموپاروا،رچمنڈ مٹمبامی،تناشے پینانگرا،وسی سباندا ،پراسپر اوٹیسے ،برائن ویٹوری ،وین ولیمز شامل ہیں ۔سکیورٹی پلان کے مطابق مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت کے طرز پر باکس سکیورٹی دی جائے گی ۔ اس تناظر میں ایلیٹ ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں ہمراہ ہوں گی ۔مہمان ٹیم کی حفاظت او رمقابلے دوران سکیورٹی کے لئے پولیس کے ہزاروں جوانوں کے علاوہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی طلب کی گئی ہے۔میچز کے دوران اسٹیڈیم کے باہر 3ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ میچ کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی ۔ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی ۔ ٹیم کی گزرگاہ میں بڑی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوںگے ۔ اس کے علاوہ ٹرےفک انتظامات کو حتمی بھی شکل دےدی گئی ہے ۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔یاد رہے کہ مارچ 2009میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز غیر ملکی سرزمین پر کھیلنی پڑیں، اس حملے میں سات سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے تھے اور یہ 6سال کے طویل عرصے کے بعد کسی ٹیسٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…