لا ہور(نیوز ڈیسک) ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں بھی پاکستانی کشتی طوفانوں کی زد میں آ گئی، پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے زمبابوے سے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، ایک ناکامی بھی ساتویں نمبر پر پہنچا دے گی، کلین سوئپ کی صورت میں زمبابوین ٹیم 12 سے نویں نمبر پر جست لگا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں رسوا کن نویں پوزیشن پر پہنچ چکی،اب ٹوئنٹی 20 میں بھی اسے ناقص کھیل پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس فارمیٹ میں گرین شرٹس اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہیں، وہ جمعے کو نمبر 12زمبابوے سے 2 میچز کی سیریز کھیلیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان 62 پوائنٹس کی بڑی خلیج حائل ہے، اس فرق کو دیکھتے ہوئے گرین شرٹس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بڑے مارجن سے دونوں مقابلے جیتے گی،اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گرین شرٹس کو پانچویں پوزیشن بچانے کے لیے دونوں مقابلے جیتنا ہونگے۔
اگر ایک میچ میں بھی شکست ہوئی تو پھر اسکے پوائنٹس 113 سے 109 رہ جائینگے اور وہ ساتویں نمبر پر چلی جائیگی،اگر دونوں مقابلوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تو پھر پوائنٹس 104 مگر پوزیشن ساتویں ہی ہوگی،آٹھویں نمبر پر موجود انگلینڈ کے 100 پوائنٹس ہیں۔ اسی طرح دونوں میچز میں کلین سوئپ کی صورت میں گرین شرٹس کے ہاتھ صرف ایک پوائنٹ آئے گا جس سے پوائنٹس کی تعداد 114 ہوجائے گی لیکن ترقی نہیں ملے گی، چوتھے درجے کی ویسٹ انڈین ٹیم کے پوائنٹس 117 ہیں۔ دوسری جانب اگر زمبابوے کلین سوئپ کرے تو12ویں سے نویں نمبر پر چلا جائے گا، اگر سیریز ڈرا بھی کی تب بھی وہ ا?ئرلینڈ سے آگے 11ویں پوزیشن حاصل کرلے گا۔ ٹاپ پر سری لنکا، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔
اس وقت بیٹسمین رینکنگ میں ہیملٹن مساکیڈزا 13اور پاکستان کے احمد شہزاد 15 ویں نمبر پر ہیں، عمر اکمل اور محمد حفیظ بالترتیب 20اور 22 ویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ بولرز میں بھی زمبابوے کے پراسپر اتسیا13 ویں پوزیشن کے ساتھ آگے جبکہ محمد حفیظ 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راو¿نڈرز میں حفیظ کا دوسرا اور کپتان شاہد آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔
پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کےلیے زمبابوے سے دونوں میچز جیتنا ہوں گے
21
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں